18 مئی، 2024، 9:12 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85481342
T T
0 Persons

لیبلز

 یو این آفیشیل کا اعتراف : اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پناہ گزینوں  کی خدمات بے نظیر ہیں

 شیراز- ارنا -  اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزینان کے نمائندہ دفتر کی سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پناہ گزینوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس کے باوجود یہاں انہیں جو سہولتیں اور سروسز فراہم کی جارہی ہیں، وہ بے نظیر ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران میں، اقوام متحدہ کے ادارہ  پناہ گزینان کے نمائندہ دفتر کی سربراہ محترمہ لالینی ویراسامی نے سنیچر کو صوبہ فارس میں غیر ملکی  مہاجرین اور پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں کہا کہ  وہ اور ان کے کلیگس نے  بہت سے ملکوں میں کام کیا ہے اور پناہ گزینوں کے امور کو نزدیک سے دیکھا ہے لیکن جو توجہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پناہ گزینوں اور مہاجرین  پر دی جاتی ہے وہ کہیں نہیں ہے۔

 انھوں نے کہا  کہ جو سہولیتں اور خدمات پناہ گزینوں کوایران میں دستیاب ہیں انھوں نے کسی بھی ملک میں نہیں دیکھی ہیں ۔

 صوبہ فارس میں غیر ملکی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل بہرنگ قربانی نے اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پناہ گزینوں اور مہاجرین کو صحت، علاج معالجے اور تعلیم  سے متعلق وہ تمام سہولتیں حاصل ہیں جو ایرانیوں کے لئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اور علاج معالجے کے مراکز غیرملکی  پناہ گزینوں کو مناسب خدمات فراہم کرنے میں  کافی اخراجات برداشت کرتے ہیں۔

بہرنگ قربانی نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کچھ مدد کرتا ہے لیکن وہ بہت معمولی اور ناکافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  کو غیر ملکی پناہ گزینوں اور مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے پر توجہ دینی چاہئے۔

 ایران کے صوبہ فارس میں غیر ملکی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے امورکے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ  پناہ گزینوں کو ضروری خدمات اور سہولیتیں فراہم کرنے کے ساتھ ہی ان کی وطن واپسی کے لئے  حالات کو بھی سازگار بنانے  کی ضرورت ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .